نئی دہلی (ایجنسی) : ہریانہ کے میوات کی ایک مسجد میں غیر ملکی فندنگ اور ٹیرر فندنگ کیس میں پٹیالہ کورٹ ہاؤس نے 4 ملزمین کو باعزت بری کر دیا۔ عدالت نے محمد سلمان،محمد سلیم، عارف غلامم بشیر دھرمپوریا اور محمد حُسین مولانی کو بری باعزت بری کردیا ہے۔ اپنے حکم میں عدالت نے کہا کہ جانچ ایجنسی این آئی اے نے ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جس سے پتہ لگایا جا کسے کہ چاروں ملزمین کے ذریعہ فنڈنگ کا پیسہ دبئی سے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔ این آئی اے نے چاروں ملزمین پر الزام لگایا تھا کہ چاروں ملزمین پاکستان میں موجود ایک تنظیم کے لئے سلیپر سیل بنانے میں شامل تھے۔
این آئی اے کی چاروں ملزمین کو پاکستان تنظیم، فلاح انسانیت فائونڈیشن سے عارضی طور پر رقم حاصل کرنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندوستان مخالف اور دہشت گردی سرگرمیوں کے لیے پیسے بھیج کر ہندوستان میں انتشار پیدا کرنے کا بھی الزام ہے۔