نئی دہلی، (یو این آئی) برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے احترام میں ملک میں اتوار کو سرکاری سوگ منایا جائے گا اور اس دن قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ہے اس لئے حکومت نے
One Day State Mourning on September 11th as a mark of respect on the passing away of Her Majesty Queen Elizabeth II, United Kingdom of Great Britain and Northern Ireland
Press release-https://t.co/dKM04U5oOn pic.twitter.com/qhiU4A7gBW
— Spokesperson, Ministry of Home Affairs (@PIBHomeAffairs) September 9, 2022
ان کے احترام میں ملک بھر میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو ملک بھر کی تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا اور اس دن کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔