وزیر خزانہ کی تیسرے روز پریس کانفرنس: زراعت اور کسانوں کے لئے کئے بڑے اعلانات

0

وزیراعظم کی طرف سے 20لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کے اعلان کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس پر لگاتار 3روز سے پریس کانفرنس کے ذریعہ تفصیلات فراہم کر رہی ہیں۔  آج تیسرے روز انہوں نے کسانوں پر توجہ دی اور زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں جیسے ڈیری،  جانور پالنے، آور ماہی گیروں کے لئے بڑے اعلانات کئے۔
آج کے بڑے اعلانات میں ، حکومت نے کہا ہے ہندوستان کے زرعی انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی ، اور ہندوستان کی ہلدی ، مرچ ، مکھانے اور کیسر (زعفران) کے کلسٹر بنائے جائیں گے اور اس کو سات سمنددر پار بین الاقوامی بازاروں تک پہنچایا جائے گا۔ مائیکرو فوڈ انٹرپرائزیز کے لئے 10 ہزار کروڑ کی اسکیم کا اعلان کیا گیا۔
ایک مرکزی قانون بنایا جائے گا جس کی بنیاد پر کسان اپنی پیداوار کو مناسب داموں پر دوسری ریاستوں میں بھی فروخت کر سکیں گے۔
حکومت نے سپلائی چینوں کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے ٹاپ ٹو ٹوٹل سکیم متعارف کروائی ہے۔ "اس سکیم میں مارکیٹوں تک پیداوار کو پہنچانے پر 50 فیصد سبسڈی ملے گی۔ اسٹوریج پر 50 فیصد سبسڈی ، بشمول کولڈ اسٹوریج۔
ماہی گیروں کو نئی کشتیاں دی جائیں گی ، 55 لاکھ افراد کو روز گار دیا جائے گا۔ ہندوستان کا ایکسپورٹ بڑھا کر ایک لاکھ کروڑ روپے کا ہو گا۔ اگلے 5 سال میں 70 لاکھ ٹن اضافی مچھلی کی پیداوار ہوگی۔

زراعت کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے لئے ایک لاکھ کروڑ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
بجٹ میں اعلان شدہ ’پردھان منتری متسے سمپدا یوجیا‘ کو فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے تحت ملک گیر ماہی گیری کے لئے 9 ہزار کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔
آپریشن گرین کا دائرہ بڑھا کر ٹماٹر، پیاز اور آلو کے علاقہ بقیہ تمام پھل اور سبزیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔

شہد کی مکھی پالنے کے کاروبار کے لئے 500 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا اس سے 2 لاکھ افراد مستفید ہوں گے
ہربل پودوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے 4 ہزار کروڑ روپے دئے جائیں گے۔ گنگا کے ساحل پر 800 ہیکٹیئر زمین پر ہربل پروڈکٹس کے لئے کاریڈور تیار کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS