صومالیہ میں سیلاب سے 25 افراد ہلاک

    0

    موغادیشو، (ژنہوا ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کو بتایا کہ صومالیہ میں شدید بارش سے آئے سیلاب کی وجہ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہو گئے اور 47 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو لاکھ 70 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں ۔ سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہے اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او صومالیہ نے ٹویٹ کر کے کہا“اس تباہ کن صورت حال میں ڈبلیو ایچ او صومالیہ سلاب متاثرین کوطبی سہولیات فراہم کر رہا ہے ”۔اقوام متحدہ دفتر برائے کوآر ڈینیشن امور نے بتایا ہے کہ سیلاب  سےابھی تک
    547،000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS