فلپ کارٹ نے ریٹیل میں مرحلہ وار ڈھیل دینے کا خیر مقدم کیا

0

نئی دہلی: آن لائن مارکیٹ پلیس فلپ کارٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر قومی لاک ڈاؤن کے مد نظر مرحلہ وار ڈھنگ سے ریٹیل کو کھولنے کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے بھی غیر ضروری اشیاء کی سپلائی کو کھولا جانا چاہیے۔
کمپنی کے ترجمان نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں کہا،’اس صحت بحران کے دورمیں عام آدمی کی حفاظت اول ہے اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کم سے کم رکھنے کی سمت میں حکومت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ہم ریٹیل میں مرحلہ وار ڈھنگ سے نرمی کرنے کے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈروں کی حفاظت کی دعا کرتے ہیں‘۔ 
صارفین نے لاک ڈاؤن کی مدت میں کافی صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا بھی ضروری ہے۔ علاوہ ازیں ای کامرس کے ذریعے غیر ضروری اشیاء کی ڈلیوری کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے سے صارفین کی ضرورتیں پوری ہو سکیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ ای۔ کامرس کی کمپنیاں محفوظ ڈھنگ سے صارفین تک اشیاء کی ڈلیوری کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS