پٹنہ : بہار میں پانچ اور کورونا متاثر کی موت کی تصدیق کے بعد ریاست میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار کے ساتھ کورونا انفیکشن کی رک تھام کے سلسلے میں کئے جارہے کاموں کی حالیہ جانکاری شیئر کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنس میں جمعرات کو کہاکہ گیا کے رہنے والے 63 سالہ ایک شخص کی آج کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل کل ( بدھ ) کو دربھنگہ اور نالندہ ضلع میں ایک ۔ ایک شخص کی موت کورونا انفیکشن سے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
سنگھ نے بتایاکہ انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والے دربھنگہ باشندہ کی عمر 63 سال جبکہ نالندہ کے مرنے والے شخص کی عمر 35 سال تھی اور دونو ں ہی دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے ۔ اسی طرح چھ جون کو سارن اور مغربی چمپارن ضلع میں ایک ۔ ایک شخص کی موت ہوئی جس کے بعد ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ جانچ رپورٹ میں ان کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سارن کا شخص ممبئی سے جبکہ مغربی چمپارن کا شخص کیرل سے سفر کر کے بہار آیا تھا اور دونوں قبل سے ہی بیمار تھے ۔ اس طرح بہار میں کورونا انفیکشن سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بیگو سرائے ،کھگڑیا اور ویشالی میں تین ۔تین ،بھوجپور،دربھنگہ ،پٹنہ،مظفر پور،سارن ، سیتامڑھی ،سیوان ،جہان آبادمیں دو ۔ دو اور کٹیہار ، ارریہ ، اورنگ آباد،جموئی ،مدھے پورا ،مونگیر ،نالندہ ،نوادہ ،مشرقی چمپارن ،شیوہر،رہتاس،سمستی پور،بھاگلپور اورمدھوبنی میں ایک ۔ ایک متاثر شخص کی موت ہوچکی ہے ۔
بہار مزید پانچ کورونا مریض کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS