گردیز:افغانستان کے صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں جمعرات کو بم دھماکہ میں کم از کم پانچ شہریوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ متعدد فوجی اہلکاروں سمیت 46زخمی ہوگئے۔صوبہ کے ایک افسر نے بتایا،’’دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے ہوا۔دھماکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد میں ابھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا ،’’دہشت گردوں نے پہلے وزارت دفاع کے صوبائی ڈائرکٹوریٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن فوج کے جوانوں نے اسے ناکام بنا دیا۔اس کے بعد حملہ آوروں نے ایک ٹرک میں دھماکہ کردیا۔دھماکے کی جگہ کے قریب صوبائی فوجی عدالت،صوبائی مالیات اور ٹیکس آفس واقع ہے۔ذرائع کے مطابق شدید دھماکہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔متعدد عمارتیں،دوکان اورگاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان طارق ایرین نے شدت پسند گروہ طالبان کی شاخ حقانی گروپ کو اس حملے کے لئے قصوروارٹھہرایا ہے لیکن ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری نہیں لی ہے۔
افغانستان میں بم دھماکہ،پانچ ہلاک، 46 زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS