نئی دہلی: (یو این ائی) ہندستان کے پانچ مکہ بازوں نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پولینڈ کے کلس میں جاری آئبا ورلڈیوتھ بوکسنگ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔
ایشیائی جونیئر چیمپئن بسوامتر چونگتھم نے 49کلوگرا م زمرے میں کھوسروشاہی پروج کو 5-0سے شکست دیکر آخری آٹھ میں جگہ بنالی منی پور کے بسوامتر کے علاوہ نکت نروال، اترپردیش کے وشال گپتا (91) اور ہریانہ کے بھیوانی کے سچن (56) نے کوارٹر فائنلم یں جگہ بنا لی ہے۔
ایشیائی نوجوان چاندی کے فاتح ہریانہ کے انکت نے پولینڈ کے مکہ باز اولیویرجموجسک کو 64کلوگرام زمرہ میں 4-1سے شکست دی۔ وشال اور سچن نے بالترتیب کروئیشیا کے بورنو لنکارک اور کولمبیا کے جوس والڈیز کو 5-0سے شکست دیکر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔
خواتین زمرہ میں گیتیکا (48) نے اپنی اثر انگیز کارکردگی جار ی رکھتے ہوئے قزاقستان کی مکہ باز اریلم مرات کو 5-0سے شکست دیکر آخری آٹھ میں جگہ بنائی لیکن نشا گجر (64) کو پری کوارٹر میں لاتیویا کی بے آٹریز رازنٹالے سے 1-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اتوار کوکوارٹر فائنل میں پانچ ہندستانی خواتین مکہ بازپونم (57)، الفیا پٹھان (+81)، خوشی (81)، گیتیکا (48) اور ونکا (60) سیمی فائنل میں پہنچنے اور ملک کے لئے ایک تمغہ یقینی کرنے کے ارادے سے اتریں گی جبکہ آکاش گورکھا (60)، منیش (75)، سمت (69) اور ونیت (81) مردہ کے زمرہ میں پری کوارٹر فائنل میں اتریں گے۔
پانچ ہندستانی مکہ باز کوارٹر فائنل میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS