ممبئی :بیرون ملک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ آج گراوٹ کے ساتھ کھلی اور کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے میں بی ایس ای سنیکس 550 پوائنٹس سے زائد لرھک گیا۔
چاروں طرف فروختگی کے دباؤ میں سینسیکس 110.34 پوائنٹس کی گراوٹ سے33،670.55 پوائنٹس پر کھلا اور 33،208.46 پوائنٹس تک لڑھک گیا۔ گذشتہ کاروباری دن یہ 33،780.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 53.55 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 9،919.35 پر کھلا اور 9،814.45 پر کمزور ہو گیا ۔بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں فروختگی کے سبب سینسیکس پردباؤ رہا۔ آئی ٹی سی اورریلائنس انڈسٹریز جیسے بڑی کمپنوں میں گراوٹ سے بھی اسٹاک مارکیٹ پر فروختگی غالب رہی ۔جاپان اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے خدشے میں دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا جذبہ کمزور رہا۔ اس سے ملکی بازاروں پر دباؤ بنا ۔
سینسیکس میں ساڑے پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS