ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے،اسے دوسری خوراک اسی کمپنی کی لینی چاہئے:وزارت صحت

0

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین کی خوراک کمپنیوں کی تبدیلی سے غیر مؤثر ہوسکتی ہے اور کسی بھی شخص کو ایک ہی طرح کی ویکسین کی پوری خوراک لینی چاہئے،تب ہی یہ مؤثر ثابت ہوگی۔
کوویشیلڈ اورکوویکسین نامی دو ٹیکوں کو اتوار کے روز کنٹرولر جنرل آف انڈین ڈرگ (ڈی سی جی آئی) کے ذریعہ ہنگامی استعمال کے لئے مشروط منظوری دی گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جس کو بھی ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے،اسے دوسری خوراک اسی کمپنی کی لینی چاہئے کیونکہ کوئی بھی کورونا ویکسین  دوسرے کا متبادل نہیں ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے 28 دن بعد دوسری خوراک لینی ہوگی۔ دوسری خوراک لینے کے دو ہفتوں کے بعد  اس شخص کے جسم میں اینٹی باڈیوں کی کافی مقدار میں تشکیل شروع ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS