ماسکو :نیپال میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے متاثرہ ایک خاتون فوت ہوگئی ،ملک میں اس انفیکشن سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک خاتون جو بچے کی پیدائش کے بعد حال ہی میں بیمار ہوگئی تھی ،اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ خاتون کی ناک اور گلے کے نمونوں کا ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کھٹمنڈو پوسٹ نے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر سمیر کمار ادھیکاری کے حوالے سے کہا ہے ، "تفصیلی تحقیقات اور جانچوں کے سلسلے سے پتہ چلتا ہے کہ کوویڈ 19 کے سبب یہ ملک میں پہلی موت ہے۔"
29 سالہ خاتون نے 6 مئی کو اس بچے کو جنم دیا اور اگلے ہی دن ماں اور بچے دونوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ اس وقت ماں اور بچے دونوں صحتمند تھے۔
وزارت صحت کے مطابق ،اپنے گاؤں واپس آنے کے فوراً بعد ہی ،اس خاتون کو بخار تھا اور سانس لینے میں دشواری تھی۔ انہیں 14 مئی کو ڈھلی کھیل اسپتال لے
جانے کا مشورہ دیا گیا جہاں راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ وزارت کے مطابق ،ملک میں کورونا کے کُل 281 کیسز ہیں۔
نیپال میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS