سڈنی (یو این آئی؍ژنہوا) ئ ملک بھر میں جاپانی انسیفلائٹس کے پھیلنے کی وارننگ کے درمیان آسٹریلیائی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں بدھ کے روز اسوائرس کی وجہ سے پہلی موت کی تصدیق کی گئی۔ ریاست کے محکمہ صحت نے کہا کہ اس وائرس کی زد میں آکر ایک 70 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ ماہ سڈنی کے ایک اسپتال میں فوت ہوا تھا۔ یہ موت این ایس ڈبلیو میں جاپانی انسیفلائٹس کے 3 معلوم معاملوں میں سے ایک تھی۔ دیگر دو معاملوں میں ایک مرد اور ایک بچہ اس وقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔این ایس ڈبلیو ہیلتھ نے کہا کہ ریاست میں بہت سے لوگ ابھی وائرس کا ٹیسٹ کروا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید متاثرین کی تصدیق ہونے کی امید ہے ۔
جاپانی انسیفلائٹس وائرس متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے انسانوں اور جانوروں میں منتقل ہوتا ہے ۔ وائرس کے زیادہ تر انسانی انفیکشن میں کوئی علامات یا ہلکی علامات نہیں ہوتی ہیں جیسے سر درد یا بخار، جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بیمار افراد کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔ پڑوسی ریاست وکٹوریہ میں بھی محکمہ صحت کے حکام نے اس ہفتے کے شروع میں تصدیق کی تھی کہ فروری کے آخر میں اس وائرس سے ان کے یہاں ایک 60 سالہ باشندے کی موت ہوئی تھی۔
آسٹریلیائی ریاستوں میں جاپانی بخار کے سبب پہلی موت کی تصدیق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS