پیر کی صبح اناج منڈی کی اسی عمارت میں پھر آتشزدگی

0

نئی دہلی:باڑا ہندو راؤ علاقے میں گزشتہ تین چار دنوں سے مستقل آتشزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بروز ہفتہ 7 دسمبر کو چمیلیان روڈ میں واقع پرانے شوگر ہاسپیٹل کی چوتھی منزل پر آگ لگی تھی۔ اس کے بعد اتوار کے روز رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں دل دہلا دینے والا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں تقریباً 50 افراد کی موت ہوگئی اور اب بھی تقریباً 70 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور پچاس فیصد سے زیادہ جھلس چکے ہیں۔
خبر آرہی ہے کہ آج پھر اناج منڈی کی اسی عمارت میں آگ لگی ہے۔ جس میں کل آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا تھا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا ہے۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس نے گزشتہ روز ہی بلڈنگ کے مالک ریحان اور فرقان کو گرفتار کر لیا تھا۔ اور آئین کی دفعہ 304(غیر ارادتاً قتل) اور دفعہ 285 (آتشزدگی کے حادثے میں لاپروائی) کے تحت معاملہ درج کیا جاچکا ہے۔
غور طلب ہے کہ اناج منڈی میں غیرقانونی تعمیرات، بغیر این او سی کے فیکٹریاں وغیرہ بڑے پیمانے پر چلتی ہیں۔ اور این جی اوز وغیرہ کے متحرک رہنے کے باوجود بھی اناج منڈی میں بچہ مزدوری کا کاروبار شباب پر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS