الیکشن ٹریننگ میں غیر حاضر 18 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج

0

سلطان پور: (یو این آئی) اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے سلطان پور ضلع میں پولنگ اہلکاروں کے تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنے والے 18 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع کے پولنگ اہلکاروں کے اسسٹنٹ آفیسر انچارج اور ضلع ترقیاتی افسر ڈاکٹر ڈی آر وشوکرما نے بتایا کہ 27 سے 29 جنوری تک قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے پولنگ اہلکاروں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ٹریننگ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے اور دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک دو شفٹوں میں منعقد کی گئی ہے۔
ٹریننگ کے پہلے روز 2000 اہلکاروں کی ٹریننگ میں 18 اہلکار غیر حاضر رہے۔ جن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ غیر حاضر پائے جانے والے اہلکاروں میں اسسٹنٹ چک بندی افسرونے کمار سنگھ اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS