راجا بھیا سمیت 18کے خلاف ایف آئی آر درج

0

پرتاپ گڑھ:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں کنڈہ اسمبلی حلقے کے موجودہ ایم ایل اے رگھوراج پرتپا سنگھ عرف راجا بھیا ،ان کے حامی سبھاش سنگھ اور گوپال کیسروانی سمیت 18لوگوں کے خلاف ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پولیس سرکل افسر کنڈہ اجیت کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے پولنگ بوتھ ایجنڈ راکیش پاسی کی تحریر پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پاسی نے اپنی تحریر میں کہا ہے کہااتوار کو ووٹنگ کے دن ان کو پولنگ بوتھ سے مارپیٹ کر کے ان کا اغوا کرلیا گیا۔راجا بھیا کے حامیوں کی مارپیٹ میں ان کا سر پھٹ گیا۔
قابل ذکر ہے کہ کنڈہ اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار گلشن یادو کی گاڑی پر اتوار کو پہاڑ پور گاؤں کے نزدیک حملہ ہوا تھا۔ امیدوار کا الزام ہے کہ ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ اس میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا اور ایک شخص کے سر میں چوٹیں آئی تھیں۔یادو نے الزام لگایا تھا کہ یہ حملہ جن ستا دل کے صدر و کنڈہ سے الیکشن لڑرہے رگھوراج پرتاپ سنگھ کے اشارے پر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS