ممبئی:خاتون اداکارہ کی عصمت دری کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے فلمساز انوراگ کشیپ سے ممبئی پولیس نے تفشیش کا آغاز کیا ہے۔
کشیپ آج صبح شہر کے مضافاتی علاقے میں ورسوا پولیس اسٹیشن کے افسران کے روبرو حاضر ہوئے۔ پولیس نے گزشہ کل انھیں سمن دیکر آج حاضر ہونے کا حکم دیاتھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق افسروں کی ایک ٹیم فلمساز سے اس جرم سے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے اوران کا بیان درج کیا جا رہاہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ نے کشیپ پر عصمت دری کا ارتکاب کر نے اور غیر مہذب حرکتیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آردرج کی تھی۔ اداکارہ نے کشیپ پرعصمت دری کے علاوہ غلط طریقے سے قید کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ یہ جنسی تشدد 2013 میں ہوا تھا۔
اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ کشیپ نے تین دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جن میں سے ہرایک نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ کشیپ نے ایک دن بعد ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا اود ان پرعائد الزامات کو غلط بتلایا تھا۔
فلمسازانوراگ کشیپ سے خاتون اداکارکی عصمت دری معاملے میں پولیس کی تفشیش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS