روٹرڈیم (یو این آئی) : گزشتہ ہفتے اولمپک چمپئن بیلجیئم کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2021/22 کے اپنے آخری دو میچوں میں ٹیبل ٹاپر نیدرلینڈسے مقابلہ کرے گی۔اس ہفتے کے آخر میں نیدرلینڈ کے روٹرڈیم میں ہونے والے ڈبل ہیڈر میچوں سے پہلے ، ہندوستانی کپتان امت روہیداس نے کہا کہ ٹیم ہاکی لیگ کو جیت کے ساتھ ختم کرنا چاہتی ہے ۔روہیداس نے کہا ’’یہ ہمارے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 21/22 مہم کے آخری دو میچ ہوں گے اور ٹیم یقینی طور پر اپنی مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتی ہے ۔ ان میچوں کو کھیلنا، سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کا سفرکرنا، پھر گھر یلو میچ کھیلنا اور اب بھرے اسٹیڈیم کے سامنے یورپ میں کھیلنا بہت اچھا تجربہ رہا۔ لیگ نے ہمیں ٹاپ ٹیموں کے بارے میں اچھی معلومات فراہم کی ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک اکائی کے طور پر ایک بڑا سبق رہا ہے کہ ہمیں کس طرح بہتر کرنا چاہیے‘‘ ۔ہندوستان اس وقت پول اسٹینڈنگ میں 29 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نیدرلینڈز 31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور اسے چار میچ کھیلنا باقی ہے ۔ بیلجیئم، جو 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، اسے بھی اس ہفتے کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف دو میچ کھیلنے ہیں۔
ہندوستان کی ہاکی ٹیم نیدرلینڈ کے خلاف نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کرنے اترے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS