چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظرقومی شاہراہ پر جنگی طیارے اتریں گے

0

سرسہ: ہندوستان کے ہمسایہ ممالک چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظر ہندوستانی فضائیہ نے  اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے اوراس نے ہریانہ کے سرسہ اورحصاراضلاع سے ہوتی ہوئی گزرنے والی قومی شاہراہ نمبر 9 پر دو ہوائی پٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہریانہ کے سرسہ میں واقع  ایئرفورس سنٹر ملک کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔ ایسی صورتحال میں ایئر فورس نے رن وے کے مصروف رہتے وقت ہنگامی حالت میں قومی شاہراہ پرجنگی طیارے اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرسہ ڈبوالی نیشنل ہائی وے نمبر 9 پر واقع ساہووالا اور پنی والا موٹا گاؤں کے نزدیک پانچ کلومیٹر لمبی ہوائی پٹی تعمیر کی جائے گی۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اس سلسلے میں ایئر فورس کی تجویز پرعمل درآمد شروع کردیا ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کا عمل انتظامی طور پر شروع کردیا گیا ہے۔ شاہراہ پر فضائی پٹی پرکام جلد شروع ہوجائے گا۔ این ایچ اے آئی نے ان دونوں ہوائی پٹیوں کی تعمیر کے لئے جنگی بنیادوں پرکام شروع کردیا ہے۔ ان دو ہوائی پٹیوں کی تعمیر کے بعد ایئر فورس کے جنگی طیارے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہاں اتر سکیں گے۔ متعلقہ افسر امیت بشنوئی نے بتایا کہ فضائیہ کی جانب سے ان ہوائی پٹیوں کے لئے خصوصی ڈیزائن تیار کیا جارہا ہے،جس کے مطابق جلد ہی ٹینڈرنگ کرکے کام شروع کردیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS