پانی کیلئےخواتین میں بحث،دودیہاتوں میں جھگڑے میں تبدیل

    0

    حیدرآباد: پانی کے مسئلہ پر دو خواتین میں شروع ہوئی بحث وتکرار دو دیہاتوں کے درمیان جھگڑے میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجہ میں گاڑیوں کو
    نقصان پہنچانے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع چتور میں پیش آیا۔ضلع کے،نککلادیویننا وڈے پلی اور نوتنا کالوا دیہات کے افراد رات دیرگئے سڑکوں پر نکل
    آئے اور ایک دوسرے پر حملے شروع کردیئے۔یہ حملے کل شب سے آج صبح تک جاری رہے۔ان دیہاتوں کے افراد نے ایک دوسرے پر سنگباری کی اور شیشوں سے
    حملہ کردیا۔اس واقعہ میں کاروں اوربائیکس کو نقصان پہنچا۔ان دیہاتوں کے افراد نے ایک دوسرے کی بائیکس کو آگ بھی لگادی۔نککلادیویننا وڈے پلی کے افراد نے کہاکہ
    جب پولیس کو اس سلسلہ میں فون کرتے ہوئے اطلاع دی گئی تو پولیس وہاں نہیں پہنچی۔اس جھگڑے کے نتیجہ میں چھوٹے بچے اور خواتین خوفزدہ ہوگئیں۔بتایاجاتا ہے
    کہ پانی کے مسئلہ پر جن خواتین کے درمیان جھگڑا ہوا ان کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔ان دونوں میں کچھ دنوں سے مخاصمت تھی۔اس واقعہ پر مدن پلی کے ڈی
    ایس پی روی منوہر چاری پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS