لاہور(ایجنسیاں)اس سال قطر میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ سے قبل اس کی چمچماتی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔فرانس کے سابق ورلڈ چمپئن فٹبالر کرسٹین کریمبیو خصوصی طیارے میں ٹرافی کو ازبکستان سے پاکستان لائے جہاں ٹرافی ایک روز قیام کرے گی۔فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی لاہور پہنچی تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے اس کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر اسپانسر اور ٹرافی ٹوور کے منتظمین بھی موجود تھے۔ٹرافی ایک دن پاکستان میں رہے گی اور اس دوران ایک ایونٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہوگا جب کہ ایک پبلک ایونٹ ہوگا جس میں کانسرٹ کے دوران ٹرافی نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔پروگرام کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فینز کو ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔قطر میں فٹبال کا عالمی میلہ 21 نومبر سے شروع ہورہا ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کو 50 سے زیادہ ملکوں میں لے جایا جارہاہے۔ٹرافی آذر بائیجان سے لاہور پہنچی ہے اور اس کی اگلی منزل سعودی عرب ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS