فیفا نے ورلڈکپ کے شیڈول کو تبدیل کردیا

0

قطر میں ہونے والا ٹورنامنٹ اب ایک دن قبل شروع ہوگا
جنیوا(ایجنسیاں)فیفا نے اس سال قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی کو منظوری دے دی ہے۔فٹبال کے اعلیٰ حکام نے عالمی سطح پر فیصلے کو منظوری دیتے ہوئے اسے ایک دن آگے کردیا ہے ، اب ٹورنامنٹ 20نومبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈز کے درمیان 21 نومبر کو طے تھا لیکن فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پروپوزل دیا گیا تھا۔تاہم اب 20 نومبر کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی اور اسی روز قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈول سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ شام کے وقت کھیلا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق جنوبی امریکی کنفیڈریشن کی گزارش پر فیفا کی جانب سے قطر اور ایکواڈور سے بات چیت کی گئی کیوں کہ ٹورنامنٹ کی روایت رہی ہے کہ پہلا میچ میزبان ٹیم کی جانب سے کھیلا جاتا ہے۔
قطری منتظمین، جنہوں نے ایونٹ کی تیاری میں اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں، فیفا کے اس اقدام کا فوری خیر مقدم کیا۔آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا میں منعقد ہونے والے پہلے فیفا ورلڈ کپ کا افتتاح قطر کے لیے زندگی میں ایک بار ہونے والا موقع ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS