ہندستانی اور عالمی تاریخ میں تین فروری کے چند اہم واقعات-

0

1468۔ پرنٹنگ پریس کے خالق جوہانس گوٹنبرگ کا انتقال ہوا۔
1503 ۔ پرتگال اورسلطنت عثمانیہ کے درمیان جنگ ہوئی۔
1509۔ پرتگال اور سلطنت عثمانیہ کے درمیان ہندستان کے دیپ میں جنگ ہوئی۔
1690۔ امریکہ کی میساچیوسٹ ریاست نے ملک میں پہلی بار کاغذ کی کرنسی جاری کی۔
1760 ۔ سداشیو راؤ بھاؤ کی قیادت میں مراٹھا فوج نے ادگیر کی جنگ میں نظام کوشکست دی۔
1815 ۔ دنیا میں پنیر پیداوار کا پہلا کارخانہ سوئٹزرلینڈ میں کھولا گیا۔
1836۔ نامور مصلح منشی نول کشور کی پیدائش ہوئی۔
1870۔ امریکہ کے آئین میں ہوئی 15 ویں ترمیم سے ہر فرد کو اس کی ذات اور رنگ کی تفریق کے بغیر ووٹ ڈالنے کا حق ملا۔
1880۔ ہفتہ وار میگزین السٹریٹڈ ویکلی آف انڈیا کا پہلا شمارہ بمبئی سے شائع ہوا۔
1916۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1924۔ امریکہ کے 28 ویں صدر ولسن کا انتقال ہوا۔
1925 ۔ ہندستان کی پہلی بجلی سے چلنے والی ٹرین ممبئی سے کرلا کے درمیان شروع ہوئی۔
1934 ۔ پہلی مرتبہ ہوائی جہازوں سے پارسل بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اسے شروع کرنے والے کمپنی کو آج لفتھانسا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
1942 ۔ جاوا پر پہلا جاپانی فضائی حملہ ہوا۔
1945 ۔ روس دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پرمتفق ہوا۔
1946۔ آزاد ہند فوج کے تین اعلی افسروں کو عوام کے زبردست دباوو کی وجہ سے کمانڈر انچیف جنرل کلاووڈ اوچن ٹیک نے رہا کیا۔
1954 ۔ الہ آباد کمبھ میلے میں ہوئے حادثے میں 500 سے زائد افراد کی موت ہوئی۔
1966۔سوویت یونین کی بغیر پائلٹ کی لیونا ۔ 09 خلائی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے چاند پر اتاری گئی۔
1969۔ فلسطین نیشنل کانگریس نے یاسر عرفات کو فلسطین لبریشن آف آرگنائزیشن کا لیڈڑ مقرر کیا۔
1969 ۔ تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی سی این انادروئی کا انتقال ہوا۔
1970 ۔ ہندستان کے پہلے اور دنیا کے سب سے بڑے کوئلے سے چلنے والے کھاد پلانٹ کی تلچر میں بنیاد رکھی گئی۔
(یو این آئی)

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS