ہندوستانی ریلوے نے ہائی اسپیڈ نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 130کلو میٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار کی سبھی ٹرینوں میں صرف اے سی کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ریل نے آج اس کا اعلان کیا۔ ان ٹرینوں میں کوئی سلیپر کوچ نہیں ہو گا۔ وزارت نے یہ واضح کیا کہ اس فیصلے کا فرق صرف ہائی اسپیڈ ٹرینوں کا ہوگا اور 110کلو میٹر فی گھنٹہ رفتاروالی سبھی موجودہ میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں سلیپر کوچ پہلے کی طرح موجود رہیں گے۔ ریلوے کے ترجمان نے کہاکہ جہاں بھی ٹرینوں کی رفتار 130کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے، وہاں ایسے ڈبے تکنیکی طور پر ضروری ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک کو ہائی اسپیڈ میں اپ گریڈ کرنے کیلئے بڑے منصوبے پر کام کررہا ہے۔ صرف ان ٹرینوں میں سلیپر کوچ کے بدلے اے سی کوچ لگائے جائیں گے، جن کی رفتار 130 سے 160کلو میٹر فی گھنٹے ہوگی۔ کچھ ٹریک پر رفتار کی صلاحیت پہلے ہی 130کلو میٹر فی گھنٹے پر اپ گریڈ ہوچکی ہے۔اس وقت زیادہ تر میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 110کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ راجدھانی، شتابدی اور دورنتو جیسی ٹرینیں 120کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑتی ہیں۔ان ٹرینوں کے ٹریک130کلو میٹر فی گھنٹے تک کی رفتار سے دوڑنے کیلئے فٹ ہیں۔
ہائی اسپیڈ ٹرینوں میں صرف اے سی کوچ ہوں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS