نفرتیں پھیلانے کا رجحان ملک کی سالمیت اور سیکولر ازم کےلئے خطرہ

0

سری نگر (یو این آئی) :جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے جہاں تفرقہ انگیز طاقتیں بہت زیادہ سرگرم ہیں جو ملک کے اتحاد و سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ ایک طبقے کو دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے اس رجحان کا سب کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ان باتوںکا اظہار انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر اورسابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کی سوانح حیات ہندوستانی سیاست میں میری زندگی کی رسم اجرائی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کانگریس کے سینئر رہنماو¿ں و دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں زور دیا کہ موجودہ حالات میں کانگریس کو تاریخی کردار ادا کرنا ہے ۔ کانگریس کو اپنی صفوں کو مضبوط کرنے اور متحدہ ہونے پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہاکہ ملک کو تقیم کرنے والی طاقتوں سے نجات دلانے کے لئے کوئی بھی پہل کانگریس کے بغیر کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے لوگوں میںنفرتیں پھیلائی جارہی ہیں وہ ملک سالمیت، آزادی اور سیکولر کردار کیلئے باعث خطرہ ہے اور ایسے میں تمام صحیح سوچ رکھنے والے شہری کو اپنا کردار کرنا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS