کسان ہر بار بی جے پی حکومت میں پریشان ہوتے ہیں: کملناتھ

0

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کملناتھ نے آج الزام لگایا کہ جب جب ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آتی ہے کسان پریشان ہوتا ہے اور حکومت نے اس بار فصل انشورنس کے دعوے کی رقم کے نام پر کسانوں کو ٹھگا ہے۔ کملناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جب جب ریاست میں بی جے پی کی حکومت آتی ہے کسان پریشان ہوتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں کسانوں کو نہ کھاد، نہ بیج، نہ آبپاشی کے لئے مناسب بجلی مل پار ہی ہے۔ ان کی پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے نہ ہی خراب فصلوں کا معاوضہ مل رہا ہے۔ اب تک فصل انشورنس کے دعوے کی رقم کے نام پر کسان کوایک بار پھر ٹھگا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے دو ہفتہ پہلے ریاست میں بڑے بڑے انعقاد کرکے 49لاکھ کسانوں کے اکاونٹ میں فصل انشورنس دعوے کی رقم کے سات ہزار600کروڑ روپے ڈالنے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج بھی ہزاروں کسانوں کے اکاونٹس میں یہ رقم نہیں پہنچی ہے۔ جن کسانوں کے اکاونٹس میں رقم پہنچی بھی ہے وہاں بینکوں کے ذریعہ ان کی رضامندی سے اس رقم کو قرض میں شامل کیا جارہا ہے۔ نقد ی نکالنے پر روک لگا دی گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ لاکھوں کسانوں کو نقصان کے حساب سے کم رقم ملی ہے کئی کسانوں کو جمع پریمیم کی رقم سے بھی کم رقم کلین کے طورپر ملی ہے۔ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ کسی بھی کسان کو ایک ہزار روپے سے کم کی کلیم کی رقم نہیں ملے گی، اس کے فرق کی رقم کی تلافی حکومت کرے گی لیکن دو ہفتہ گزار جانے کے بعد بھی اب تک نہ ان کسانوں فہرست بن سکی ہے اور نہ ہی ان کوادائیگی ہوئی ہے۔ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
مسٹر ملناتھ نے کہاکہ بحران کے اس وقت میں حکومت کے تمام ذمہ دار لوگ کسانوں کو بھگوان کے بھروسے چھوڑ چکے ہیں۔ کسان پریشان ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS