ڈینگو کی وجہ ایک گھر کے سبھی افراد کی موت

0

موذی امراض پر قابو پانا حکومتوں کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔کیوں کہ ان بیماریوں پر اگر توجہ نہیں دی جائے تو عام انسانوں کی اموات اور گھرکے گھرتباہ ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تلنگانہ کے منچیریل ضلع میں سامنے آیا ہے۔

جہاں ڈینگو کی وجہ سے ایک گھرکے پورے افراد کی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ محض پندرہ دنوں میں اس خاندان کے چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ ڈینگو سے اموات کے بعد حکومت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔غور طلب ہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہوشیار رہنے کا حکم دیا تھا۔اورڈینگو کے روک تھام کے لیے معقول اقدامات اٹھانے کے لیے کہاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS