وزیراعظم کے اعلان کردہ معاشی پیکج میں سے 1990 سے 2020 کے درمیان کام کرنے والے مزدوروں کو 1.2 لاکھ کے فائدے کا جعلی پیغام وائرل

0

مئی 12 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس بحران کے درمیان ملک کو اقتصادی بحران سے نجات دلانے کے لئے 20 لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پریس کانفرنس کے ذریعہ اس اسکیم کے بارے میں  قسطوں میں تفصیلی معلومات دی۔
واٹس ایپ پر ایک پیغام وائرل ہوا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت محنت و روزگار 1990 سے 2020 تک کام کرنے والے مزدوروں کو 1.2 لاکھ روپے دیئے گی۔ پیغام میں لنک ('https://lI.IlllI.uno)  دیا گیا ہے ، حالانکہ سرکاری ویب سائٹ(Labour.gov.in )کا ​​پریوو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پریوو میں ، "وزارت محنت و روزگار: 120000 کے فوائد دستیاب ہیں" لکھا گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ ویب سائٹ اب کام نہیں کر رہی ہے۔ جب یہ ویب سائٹ چل رہی تھی اس وقت ایک ٹویٹر صارف نے اس ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ ٹویٹر پر شیئر کیا ، اور وزارت سے سچی معلومات کی درخواست کی۔
مئی 14 کو پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے ٹویٹر پر اس وائرل پیغام کو مسترد کردیا۔ پی آئی بی نے ٹویٹ میں لکھا ، "حکومت ہند کی طرف سے اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایسی جعلی ویب سائٹوں سے بچیں۔ "
نتیجہ:
حکومت کی طرف سے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے اور کورونا بحران میں عوام کی مدد کے لئے کئی اعلانات کئے گئے لیکن اس طرح کا کوئی اعلان حکومت نے نہیں کیا  ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS