فڑنویس بنے تھے 40 ہزار کروڑ روپے ٹرانسفر کرنے کیلیےوزیراعلیٰ:ہیگڑے

0

بنگلورو:مہاراشٹر حکومت سازی  کے باوجود سیاسی ڈراما جاری ہے۔ کرناٹک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اننت ہیگڑے نے اپنی بیان بازیوں کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے ایک چوکانے والا بیان دیا ہے۔
اننت ہیگڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹر میں دویندر فڑنویس نے این سی پی لیڈر اجیت کمار کو اعتماد میں لیکر حکومت بنائی تھی، اس کے پیچھے راز پوشیدہ ہیں۔ دراصل حکومت بنانے کی وجہ 40 ہزار کروڑ روپے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دویندر فڑنویس نے ریاست کے خزانے سے 40 ہزار کروڑ نکال کر مرکزی حکومت کو دے دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فڑنویس 80 گھنٹوں کے لیے وزیراعلیٰ رہے تھے اور اتنے ہی گھنٹے میں انہوں نے یہ کام انجام دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے استعفیٰ  دے دیا۔ کیا ہمیں پتہ نہیں تھا کہ ہمارے پاس حکومت سازی کے لیے اکثریت نہیں  ہے، اس  کے باوجود وہ وزیر اعلیٰ بنے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ پیسہ مرکزی حکومت کا ہی تھا، اگر شیوسینا ، کانگریس اور این سی پی کی حکومت آجاتی تو ان پیسوں کا غلط استعمال کرتا، اس لیے فڑنویس نے یہ قدم اٹھایا۔ یہ سب کچھ پہلے سے ہی طے تھا، اس لیے فڑنویس وزیراعلیٰ بنے اور 15 گھنٹوں میں پوری رقم مرکزی حکومت کو ٹرانسفر کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS