ایمس کے نام کی تبدیلی سے ختم ہوگی پہچان

0

نئی دہلی:آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کی فیکلٹی ایسوسی ایشن نے ملک کے تمام 23 ایمس کو مخصوص نام دینے کی حکومت کی تجویز کی
مخالفت کی ہے اور اس معاملے پر اپنے ممبروں کی رائے مانگی ہے۔ ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ اس تجویز پر عمل درآمد سے ادارے کی پہچان ختم ہو جائے
گی۔ممبران کے درمیان گردش کرنے والے ایک نوٹ میں ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پہچان نام سے جڑی ہوئی ہے اور اگر پہچان ختم ہو جائے تو ادارے کے
اندر اور باہر ادارتی منظوری بھی ختم ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ جیسی مشہور اور باوقار یونیورسٹیوں کے نام صدیوں سے ایک
ہی ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اچل کمارشریواستواورجنرل سکریٹری ڈاکٹر رمیش سالوے کے دستخط والے نوٹ کے مطابق ہندوستان میں آئی آئی ٹی کی
پہچان ان کے نام سے ہے، جو انہیں ایک ادارے کی پہچان دیتے ہیں اور اسے تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ آئی آئی ایم کے معاملہ میں ایسا ہی ہے۔اس
میں لکھا ہے کہ نام پر مبنی پہچان کتنی مضبوط ہوتی ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کلکتہ، بمبئی اور مدراس یونیورسٹیوں نے اپنا نام برقرار
رکھا ہے، جبکہ وہ جن شہر وں ہیں ان کا نام کولکاتا، ممبئی اور چنئی کیاجاچکا ہے۔ اگر نام تبدیل کیا جاتا ہے تو ایمس دہلی کو پہچان اور وقار کو بہت زیادہ نقصان
پہنچے گا۔ اس سے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی پوزیشن بھی متاثر ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS