ہندویووا واہنی کےانوپ ورشنی  گدھے کی لید اور تیزاب سے نقلی مصالحہ بنانے کی فیکٹری کے مالک 

    0

    ہاتھرس (ایجنسیاں): اترپردیش کے ہاتھرس میں پولیس نے نقلی مصالحے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے ۔ اس فیکٹری میں گدھے کے گوبر، ایسیڈ وار بھوسے میں رنگ ملا کر مصالحے تیار کئے جاتے تھے۔ نوین پور علاقے میں چل رہی اس فیکٹری کے مالک انوپ ورشنی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ وہ سی ایم یوگی آدیتہ ناتھ کے 2002میں بنائے گئے سنگٹھن ہندو یوا واہنی کا منڈل  کو انچارج ہے ۔
    یوپی کے ہاتھرس ضلع میں نقلی مصالحہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش ہواہے۔ یہاں نقلی مصالحہ میں گدھے کی لید، ایسیڈ، بھوسہ اور رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ ان مصالحوں کو تیار کرکے مختلف کمپنیوں کے ریپر میں پیک کرکے سپلائی کیاجارہا تھا۔ ہاتھرس کوتوالی صدر علاقے کے نوین پور میں چل رہی ملاوٹی مصالحہ بنانے کی فیکٹری پر جوائنٹ مجسٹریٹ نے ایف ڈی اے کی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارا۔ یہاں سے کافی مقدار میں نقلی مصالحہ بنانے کا سامان بھی برآمد کیاگیا ہے۔ خبررساں ایجنسی آئی اے این  ایس کے مطابق یہ فیکٹری ہندویووا واہنی کے عہدیدار کی ہے۔ 
    جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے کہاکہ ہم نے کچھ مقامی برانڈوں کے نام پر پیک کیے جا رہے 300 کلو سے زیادہ وزن کے نقلی مصالحے ضبط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھاپہ کے دوران نقلی مصالحے تیار کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی کئی چیزیں پائی گئی ہیں، جن میں گدھے کی لید، بھوسہ اور تیزاب سے بھرے ڈرم شامل تھے۔برآمد کیے گئے ملاوٹی مصالحوں میں دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور گرم مصالحے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 سے زیادہ نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں اور لیب رپورٹ آنے کے بعد فوڈ سیکورٹی اور اسٹینڈرڈ ایکٹ 2006 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ہندو تنظیم کے عہدیدار وارشنے کو دفعہ 151 (سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے گرفتاری) کے تحت عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ وارشنے اس مقام پر مصالحہ کارخانہ چلانے کا لائسنس بھی پیش کرنے سے قاصر رہا، جہاں اسے چلایا جا رہا تھا۔ نیز وہ ان برانڈوں کے لائسنس بھی پیش نہیں کر سکا، جن کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس حوالہ سے بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ تیار کیے گئے مصالحہ کی کھیپ کسی دوسری یونٹ کو منتقل تو نہیں کی جاتی۔ افسران کے مطابق چھاپے کے دوران موقع پر مختلف برانڈ کے تقریباً ایک ہزار خالی پیکٹ اور قریب 100 پیکٹ بھرے ہوئے مصالحوں کے پائے گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ اس فیکٹری سے تیار کیاگیا مصالحہ کس کس مقامات پر سپلائی کیا جارہا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS