فیس بک پر ایک وائرل میسج میں دعوی کیا گیا ہے کہ سیکڑوں ڈاکٹروں نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پر مقدمہ دائر کیا تھا۔پولیو ویکسین تحریک کو بل گیٹس نے فنڈ
دیا تھا۔ جس کے تحت ہندوستان میں 47000سے زیادہ بچے معزور ہوگئے۔ جس کے بعد بل گٹیس کو ہندوستان سے اس واقعہ کے بعد ہندوستان سے نکال دیا گیا
تھا۔سوشل میڈیا پر یہ میسج کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
وائرل پوسٹ: 2011میں ہندوستان کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دی کہ پولیو ویکسین کی دوا پلانے کے بعد کافی بڑی تعداد میں بچے معزور ہو گئےتھے۔اس کا انجام یہ ہوا
کہ بل گٹیس کی ویکسن سے ہزاروں بچے عمر بھر کے لئے معزور ہوگئے۔
فیکٹ چیک: گوگل پر جب ہم نے تحقیق کی تو اس طرح کی کوئی خبرنہیں ملی۔ جس میں کچھ ایسا لکھا ہو کہ بل گٹیس پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ ۔بل گٹیس پر کوئی مقدمہ دائر
نہیں ہوا نا ہی ان کو ہندوستان سے نکال دیا گیا تھا۔دی بل گٹیس اینڈ میلنڈا گٹیس فاؤنڈیشن ہندوستان میں کئی پروجکٹ چلا رہے ہیں۔
14مئی 2020وزیر اعظم نریندر مودی بل گٹیس سے کووڈ-19کا مقابلہ کرنے کے لئے سانٹیفک ایننویسن اوررسرج اینڈ ڈیلپمنٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے
سائنسی ایجادات اور تحقیق و ترقی پر عالمی ایجاد کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایم مودی نے بی ایم جی ایف کے ذریعہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں
کیئے جانے والے کام کی تعریف کی ، جس میں کووڈ- 19 پر عالمی سطح پر ہم آہنگی بھی شامل ہے۔
وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بل گیٹس کی مدد سے پلائی گئی پولیو ویکسین کی وجہ سے ہندوستان میں 47،000 بچے معزور ہوگئے۔ یہ الزام 2012 کے ’’انڈین جرنل آف میڈیکل ایتھکس‘‘میں شائع ایک رپورٹ سے لی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق،غیر پولیو پیرالئسس (Non polio acute flaccid paralysis) این پی اے ایف پی میں کافی مقدار پولیو ڈوز پینے
والوں کے لئے براہ راست متناسب ہے۔ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لئے مالی امداد بی ایم جی ایف کے ذریعہ کی جاتی ہے۔
1991 سے 2000 کے درمیان این پی اے ایف پی کے معاملات میں اضافہ ہوا تھا،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پولیو ویکسین اس کی بنیادی وجہ ہے۔ 2013
میں شائع بی بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق،پولیو کئی وجوہات میں سے ایک ہے ۔ ہندوستان میں تیزی سے بڑھ رہے ایکیوٹ فالی سیڈ فالج کے معاملے کے لئے
دوسرے وائرس اور بیکٹیریا بھی ذمہ دار ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پولیو ویکسین انتہائی محفوظ ہے۔اس بیماری کے خلاف بچوں میں ایمونٹی پیدا کرنے کے لے سب سے زیادہ اثر دار ہے ۔ بہت کم موقع پ رایسا
ہوتا ہے کہ پلائی جانے والی ویکسین معزور پولیو یا پولیو وائرس کی وجہ بن جاے۔
نتیجہ: یہ دعوی غلظ ہے کہ بل گٹیس کو ہندوستان سے نکال دیا گیا تھا۔ان کے فائونڈیشن پر 47000سے زیادہ بچے کو پولیو سے معزور کئے جانے والا دعوی غلط
ہے اور بے بنیاد ہے۔
فیکٹ چیک:بل گیٹس کی مدد سے پلائی گئی پولیو ویکسین سے ہندوستان میں 47،000 بچے معزور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS