فیکٹ چیک:کیا سپریم کورٹ نے ‘ستیامیوا جیاتے کو ہٹا کر یوتو دھمر مستاتو جئے کردیا ؟

0

نئی دہلی :سوشل میڈیا پر کئی لوگ یہ دعوی کررہے ہیں کہ سپریم کورٹ نے اپنے لوگو کر’یوتو دھمر مستاتو جئے کردیا گیا ہے ۔ بھیم آرمی سے جڑے سنیل استے نے دو تصاویر ٹوئیٹ کی کرتے ہوئے لکھا ’سپیرم کورٹ نے 17اگست کو ایک پوسٹ جاری کیا ہے ۔ جس میں دہلی ہائی کورٹ کے لئے 6ججوں کے ناموں کی لسٹ جاری کی گئی ہے۔ لیکن بڑی خبر یہ ہے کہ اشوک لاٹ کے نیچے لگھے الفاظ بدل دئے گئے ہیں۔
جرنلسٹ پرسن واجپائی نے بھی یہ دعوی کرتے ہوئے یہ تصویر ٹوئیٹ کی تھی۔ لیکن بعد میں انہیں یہ ٹوئیٹ ڈلیٹ کردیا۔ اس کا  آرکائیو دیکھا جاسکتا ہے۔
کئی لوگوں نے یہ فیس بک پر یہ دعوی کی ہے کہ ’سپریم کورٹ اب ’ستیامیوا جیاتے‘نہیں بلکہ ‘جہاں دھرم ہے وہاں وجے ہے‘تبھی تو وہاں انصاف کے بجائے جیت ہورہی ہے۔ ’ایک یوزر نے الٹ نیوز کو ٹوئیٹر پر ٹیگ کر اس کی سچائی بتانے کے گزارش  کی ہے۔ وہیں کچھ لکھ رہے ہیں کہ اس تبدلی کے بارے میں سب کو لکھنا چاہئے،بولنا چاہئے ۔
فیکٹ چیک:ہمیں ایسی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے'ستیامیوا جیاتے'کو بدل کر'یوتو دھمر مستاتو جئے:'کردیا گیا ہے۔ ہم نے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کو چیک کیا،ہمیں ایسی کوئی پریس ریلیز نہیں ملی جس میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہو یا کہا ہو کہ یہ موٹو'ستیامیوا جیاتے'تھا۔ ویب سائٹ کھولنے پر،'یوتو دھمر مستاتو جئے:'ہندوستان کی سپریم کورٹ کے تحت نظرآتا ہے۔ ہم یکھ رہے ہیں کہ پہلے ایسا ہی تھا یا حال ہی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ہم اس کے لئے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کو wayback machine پر دیکھا۔ یہ الگ الگ اوقات میں خود بخود ویب صفحے کو محفوظ کرنے کا کام کرتا رہتا ہے۔
اگر آپ web.archive.org پر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کا لنک دیکھتے ہیں،تو 12 نومبر، 2019 سے 18 اگست 2020 تک،مجموعی طور پر 130 سنیپ شاٹس نظر آتے ہیں۔ 12 نومبر، 2019 کوسنیپ شاٹ میں،'یوتو دھمر مستاتو جئے:'سپریم کورٹ کے نیچے لکھا گیا ہے۔مطلب پوری طرح سے واضح ہے کہ نومبر، 2019 سے،یہ اصطلاح سپریم کورٹ استعمال کررہی ہے،یہ حالیہ تبدیلی نہیں ہے۔ اب یہ

ویب سائٹ پہلے کی طرح دکھتی ہے۔ اس سے قبل،سپریم کورٹ کی پرانی ویب supremecourtofindia.nic.in

۔web.achive.orgپر اس کے  6 جولائی 2000 سے 20 اگست 2020 تک ویب 1580 سنیپ شاٹس ہیں۔ ہم نے بہت سنیپ شاٹس دیکھے اور معلوم ہوا کہ 20 نومبر، 2010 کو اسنیپ شاٹ میں،یہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر'یوتو دھمر مستاتو جئے:' کے الفاظ کے ساتھ ظاہر ہوا ہے۔ اس سے پہلے (10 نومبر، 2010 کو)کسی اسکرین شاٹ میں کچھ نہیں لکھا گیا تھا۔ یعنی، 10 نومبر 2010 سے 20 نومبر 2010 کے درمیان پہلی بار،'یاتو دھرماستو جئے:'ویب سائٹ پر لکھا گیا ہوگا۔ جو مندرذیل میں اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہاں یہ قابل غور ہے کہ عدالت عظمی نے'ستیامیوا جیاتے'کو 'یوتو دھمر مستاتو جئے'میں تبدیل نہیں کیا تھا۔ ہم نے ویب سائٹ کے ہوم پیج پر کہیں بھی 'ستیامیوا جیاتے'لکھا ہوا نہیں دیکھا۔ اس طرح ، یہ دعویٰ غلط ہے کہ عدالت نے حال ہی میں اپنا موٹو بدل کر لیا ہے۔ پرنیے  پرسون منوج باجپائی کو جب بتایا گیا کہ وہ Confused ہوئے ہیں ، تو انہوں نے افسوس کے ساتھ ٹویٹ کیا۔در حقیقت ، سپریم کورٹ کے لوگو میں ایک اشوک چکر بنا ہوا ہے جس کے تحت سنسکرت آیت میں لکھا گیا ہے:'یاتو دھرم:وہاں جئے:اس سنسکرت آیت کا مطلب ہے'جہاں مذہب ہے ، وہاں جئے(فتح)ہے۔'ستیامیوا جیاتے‘حکومت ہند کا موٹوہے،جس کا مطلب ہے سچ جیت ہوتی ہے۔ یہ ہندوستان کی قومی علامت اشوک کی علامت کے نیچے لکھا رہتا ہے۔

بشکریہ:altnews

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS