نئی دہلی :سوشل میڈیا پر کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے نام سے ایک ٹویٹ وائرل ہورہا ہے۔اس ٹویئٹ کے مطابق راہل گاندھی نے ٹویٹر پر مسلم بھائیوں کو عید کی مبارک باد دی۔ جب کہ رکشا بندھن کے لئے کہا ہے کہ وہ اس تہوار میں یقین نہیں رکھتا ہوں۔نیوز کی جانچ پڑتال کی گئی تو پایا کہ وائرل ہورہا ٹویٹ فرضی ہے ۔ راہل گاندھی نے اسیا کوئی کوئی بھی ٹوئیٹ نہیں کیا ۔
کیا ہے وائرل پوسٹ کا آخر ماجرا:فیس بک ٹوئیٹ پر وائرل اس ٹوئیٹ کے اسکرین شائٹ میں تحریر ہے کہ میرے سبھی مسلم بھائیوں کو عید کی مبارک باد اللہ ہمیں کورونا سے لڑنے کی طاقت دے میں رکشا بندھن میں یقین نہیں رکھتا۔اس ٹوئیٹ پر 10،000ری ٹویٹس اور 14،000لائکس بھی دکھائی یا نظر آتے ہیں۔
تحقیق: وائرل ٹوئیٹ کی جانچ کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے راہل گاندھی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر اس ٹوئیٹ کو تلاش کیا لیکن ہمیں یہ ٹوئیٹ نہیں ملا۔اس کے بعد ہم نے ٹوئیٹر ایڈوانس سرچ میں کیورڈس کی مدد سے بھی اس ٹوئیٹ کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی ہمیں اس طرح کا کوئی ٹوئیٹ نہیں ملا۔
وائرل ہو رہے ٹوئیٹ میں کچھ نقائص بھی ہیں جیسے ٹوئیٹ میں ’’میں‘‘پر ’’بندی‘‘نہیں لگی ہے ۔اس کے علاوہ ٹوئیٹ کے ٹائم میں پی ایم میں پی اورایم دونوں کے ہی بعد ڈاٹ لگایا گیا ہے،ٹوئٹر پر اے ایم یا پی ایم کے بیچ ڈاٹ(.)نہیں آتی ہے۔
ِوائرل ٹوئیٹ کے بارے میں جاننے کے لئے ہم نے کانگریس پارٹی کے اسپوک پرسن راجیو تیاگی سے بات کی ۔انہوں نے بتایا کہ وائرل ہو رہا ٹوئیٹ فرضی ہے۔راہل گاندھی نے ایسا کوئی ٹوئیٹ نہیں کیا ہے۔ کانگریس پارٹی سناتن کے رسموو رواْج کو مانتا ہے۔ جس میں سبھی کو احترام دینےکا رواج ہے ۔اس طرح کی فرضی خبریں پوسٹ دالنے والے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔
ِراہل گاندھی نے رکشا بندھن پر اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ ایک تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے سب کو اس تہوار کی مبارک باد پیش کی تھی۔
نتیجہ:راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر نہیں کہا کہ انہیں رکشا بندھن میں یقین نہیں ہے ۔ یہ وائرل ٹوئیٹ ایک دم فرضی ہے ۔
ذریعہ:vishvasnews.com