نیپال کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کے درمیان ایک جنگی طیارے میں آگ اور تباہ کن طیارے کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پڑوسی ملک نے ایک بھارتی جنگی طیارے کو تباہ کر دیا ہے جس نے فضائی حملے کرنے کے لئے سرحد پار کی تھی۔ متعدد فیس بک اور ٹویٹر صارفین نے اس عنوان کے ساتھ ان دونوں تصاویر کو شیئر کیا، "ہندوستانی فضائیہ نے آج نیپال کے علاقوں پر فضائی حملہ کرنے کے مقصد سے سرحد عبور کی تھی۔ بھارت نے نیپال کی سرحد کے قریب کوٹ کھڑک سنگھ پرناون میں فضائی حملہ کیا۔ اس کے جواب میں نیپال نے بھارتی جیٹ کو تباہ کر دیا اور دو ہندوستانی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
ہمیں یہ معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ غلظ ہے۔ دو پرانی اور غیر منسلک تصاویر کو ایک ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ نہ تو ہندوستانی فضائیہ نے نیپال میں فضائی حملہ کیا ہے اور نہ ہی نیپال نے کسی بھارتی جیٹ کو تباہ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
ریورس امیج سرچ کی مدد سے ، ہمیں دونوں تصاویر کا ذریعہ ملا
ان میں سے ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگی طیارے مین آگ لگی ہے، آگ لگنے والے طیارے کی یہ تصویر 2011 میں متعدد بین الاقوامی نیوز ویب سائٹوں کے ذریعہ شائع ہوئی تھی۔ “بیلفاسٹ ٹیلی گراف” کے مطابق ، یہ ایک لیبیائی جنگی طیارہ تھا ، جسے 19 مارچ ، 2011 کو مشرقی لیبیا کے دارالحکومت بنغازی کے مضافات میں گرایا گیا تھا۔ "سی بی ایس نیوز" نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو گرافر انجا نائڈرنگاؤس کو کریڈٹ کے ساتھ تصویر شائع کی۔ "سی بی ایس نیوز" کے مطابق ، متنازعہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ یہ لیبیا کا سرکاری جیٹ ہے یا بن غازی میں باغیوں کے ذریعے اڑایا گیا تھا۔
دوسری تصویر جو ہوائی جہاز کے ملبے کی ہے، یہ تصویر وہ جگہ ہے جہاں 1 فروری ، 2019 کو بنگلور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر آئی اے ایف میراج -2000 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ اگلے دن یہ تصویر "دی اسٹیٹس مین" میں شائع ہوئی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق ، اسکواڈرون لیڈر سمیر ابرول اور سدھارتھ نیگی طیارے کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔
"پی آئ بی فیکٹ چیک" نے بھی وائرل پوسٹ کو جعلی قرار دیا ہے کیوں کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ آئی اے ایف نے نیپال کے علاقے میں فضائی حملہ کیا یا نیپال نے ہندوستانی جنحی طیارے کو تباہ کر دیا۔
نتیجہ:
حال میں ہندوستان نے نیپال پر کوئی سرجیکل اسٹرائک نہیں کی، نیپال نے بھی ہندوستان کا کوئی جنگی طیارہ تباہ نہیں کیا۔ پورانی تصاویر کو غلط دعوی کے ساتھ شیئر کیا گیا۔