ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہم لوگوں نے اپنے تحفظ کے لئےنسخہ سوشل میڈیا پر کافی مل جاتے ہیں کہ کیسے آپ کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں یا اس کو کس طرح سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ مختلف طرح کی افواہیں گردش کرتی ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی پے کہ تیز دھوپ یقنی شدید گرمی سے یہ وائرس ختم ہوجاہیں گے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایئر کنڈیشنر کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
پریس انفارمیشن بیرو (پی آئی بی ) نے ایک ٹوئیٹ کیاہے ۔ اس ٹوئیٹ کے ساتھ دوردرشن نیوز کی ایک ویڈیو کلپ بی شیئر کی گئی ہے۔ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ گرمی روکنے کے لئے ایئر کنڈیشنر کا استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس سے کورونا وائرس اور بھی پھیل سکتا ہے۔
حقیقت
یہ کافی مشکل بات ہے کہ ایئر کنڈیشنر کا استعمال کرنا ٹھیک ہے یا نہیں لیکن سینٹرل ایئر کنڈیشنر کے استعمال سے پریشانی ہوسکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سینٹرل ایئر کنڈیشنر رقبہ کافی پھیلا ہوتا ہے۔
فیکٹ چیک
ایل ایچ ایم سی کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیشن کی ڈائکٹر ڈاکٹر ارپنا اگروال نے کہا ہے کہ ایئر کنڈیشنر چلا سکتے ہیں۔ اے سی چلانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے مگر سینٹرل ایئر کنڈیشنر یا ونڈو ایئر کنڈیشنر ہوتو، جیسےاسپتال۔ ایسی جگہ پریشانی ہوسکتی ہے۔ لیکن گھر میں ونڈو ایئر کنڈیشنر چلانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اور جہاں گرمی سے کورونا وائرس مر جانے کی بات ہے۔ اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔لیکن گرمی سے شاید اس کے اثرات کم ہوجائیں۔وہیں ایمس کے نیورلوجسٹ ڈپارٹنمٹ کی پروفیسر اور ہیڈ ایم وی پدما شریواستو نے بھی اپرنا اگروال سے اتفاق کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب لوگ اسپتال میں ونڈو اے سی بھی لگا رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:کیا ایئر کنڈیشنر اور زیادہ گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجاتا ہے؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS