فیکٹ چیک: مسلم وقف بورڈ کو دلیپ کمار نے اپنی 98 کروڑ کی جائیداد وقف کی جانے کیا ہے حقیقت

0

نئی دہلی : دلیپ کمار کی وفات کے بعد،سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام جائیداد “وقف بورڈ” یا مسلم وقف بورڈ “کے نام پر کردی ہے۔

ایسا دعویٰ کرنے والوں میں ٹویٹر یوزرRealArnab@ ،arunbajpairajan ،@janardanspeaks ،@janardanmis@ شامل ہیں۔ ان کے ٹویٹس کو ہزاروں لائیکس اور ریٹویٹس ملے ہیں۔
May be an image of 1 person and text that says 'मुहम्मद युसूफ उर्फ दिलीप कुमार के लिए आंसू बहाने वाले काफिर दोगलों, आंखे खोलो और देखो... उसे जलाया नही कब्रिस्तान में दफनाया गया और तो और वो अपनी संपत्ति वक्फ बोर्ड को देकर गया है मंदिरों को फूटी कौड़ी भी नहीं दी..'

کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دلیپ کمار نے وقف بورڈ کو 98 کروڑ روپے دیئے ہیں۔

اس دعوے کو الگ الگ طریقوں سے فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کیا جارہا ہے۔
ایسی ہی ایک انفوگرافک بھی پوسٹ کیا جارہا ہے۔

سیکولر ہندوؤں کے گال پر یہ کرارا طمانچہ ہے۔

غلط دعویٰ

آلٹ نیوز نے دلیپ کمار کے ترجمان اور ماؤتھ شاٹ ڈاٹ کام کے بانی اور سی ای او فیضل فاروقی سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے اور اس طرح کا کوئی ڈونیشن نہیں دیا گیا ہے۔ فیضل فاروقی دلیپ کمار کے اہل خانہ کے بہت قریبی دوست ہیں۔ اور وہ دلیپ کمار کا سوشل میڈیا ہینڈل بھی چلاتے ہیں۔

ہم نے مہاراشٹرا وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کے اس طرح کے ڈونیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412600233062699008

ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جس میں بتایا گیا ہو کہ دلیپ کمار نے وقف بورڈ کو 98 کروڑ روپے ڈونیٹ کئےہیں۔

غور طلب بات تو یہ ہے کہ دلیپ کمار کی وفات کے فورا بعد ہی،بہت کافی لوگوں نے ان کے مسلم پہچان کی بات کرتے ہوئے نفرت انگیز بیانات دیئے۔ یہ دعویٰ کہ انہوں نے مسلم تنظیم کو پیسہ ڈونیٹ کیا، یہ بھی ان کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط معلومات کا ایک حصہ ہے۔

وقف بورڈ ایک قانونی ادارہ ہے۔ ہر ریاست میں ایک وقف بورڈ ہوتا ہے جس میں ایک چیئرپرسن ریاستی سرکار کے ذریعہ منتخب کئے جاتے ہیں، 1 یا 2 ممبران مسلم ایم ایل اے اور ممبران پارلیمنٹ ہوتے ہیں۔ وقف بورڈ کو ڈونیشن دینے میں کوئی غیر قانونی یا غلط نہیں ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے جب ممتاز مسلم کمیونٹی کے کسی فرد کے خلاف ایسا دعوی کیا گیا ہو۔ شاہ رخ خان کو لیکر بھی ایسے دعویٰ پچھلے کئی سالوں سے شیئر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے آئل ٹینکر دھماکے کے متاثرین کو 45 کروڑ روپئے دیئے۔

یعنی،دلیپ کمار کے ذریعہ وقف بورڈ کو اپنی 98 کروڑ روپے کی جائیداد کو ڈونیٹ کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS