فیکٹ چیک :اب بورڈ امتحان میں33فیصد نہیں صرف23فیصد نمبرسے پاس ہو جائیں گے طالب علم

0

اب بورڈ امتحان میں33فیصد نہیں صرف23فیصد نمبرسے پاس ہو جائیں گے طالب علم  
نئی دہلی :سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ایک گرافک میں لکھا ہے کہ 2021 میں ہونے والے بورڈ امتحان  پاس ہونے کے لئے اب 33فیصد نہیں بلکہ صرف 23فیصد نمبر کی ضرورت ہوگی۔ اس حکومت کا بڑا فیصلہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی تصویر کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے ۔الٹ نیوز کے واٹس ایپ نمبر پر اس دعوی کی تفتیش کی ریکویسٹ ملی ہے۔
ہم نے دیکھا کہ یہ دعوی فیس بک پر وائرل ہے۔
فیکٹ چیک: جب ہم نے اس دعوی کی چھان بین کے لئے ورڈس سرچ کیا تو این ڈی ٹی وی کا 19 جنوری کا مضمون ملا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی بی نے اس وائرل دعوی کو مسترد کردیا ہے۔ اس آرٹیکل میں پی آئی بی کا ٹویٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس ٹویٹ کے مطابق،سوشل میڈیا پر جو دعوی کیا جارہا ہے وہ فرضی ہے۔ اس ٹویٹ میں وائرل گرافک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
2018 میں،سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں جماعت میں 33 فیصد پاسنگ نمبر حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے،اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یعنی،سوشل میڈیا پر وائرل گرافک میں کیا گیا دعوی بالکل بے بنیاد ہے۔ اسے بنانے کے لئے پی ایم مودی کی ایک پرانی تصویر استعمال کی گئی ہے۔ یہ تصویر ستمبر 2020 کی ہے جب وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جے پور کے پتریکا گیٹ کا افتتاح کیا تھا۔

بشکریہ :altnews

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS