ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لے فیس بک امریکہ سمیت 50سے زائد ملکوں میں لانچ کرے گا انسٹاگرام ریلس

0

ماسکو :چینی سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ٹک ٹاک کو ٹکر دینے  کے لیے  فیس بک انسٹاگرام ریلس ایپ کو امریکہ سمیت 50 سے زیادہ ملکوں میں لانچ کرے گا۔قومی نشریاتی کمپنی (این بی سی )کے ذرائع نے جمعرات کو بتایاکہ  یہ ایپ اگست میں امریکہ میں بھی لانچ ہوسکتی ہے ۔
انسٹاگرام ریل ٹک ٹاک کی طرح  فیس بک کی ایپ ہے جس میں 15سیکنڈ کے ویڈیو اپ لوڈ کیے جاسکتے ہیں ۔اس کے کئی  فیچر ٹک ٹاک سے  ملتے جلتے ہیں ۔
حال ہی میں حکومت ہندوستان نے سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ٹک ٹاک سمیت 59چینی ایپ پرپابندی لگادی تھی ۔اس کے کچھ دن بعد فیس بک نے ہندستان میں انسٹاگرام ریلس ایپ لانچ کردیا۔حالانکہ امریکہ میں بھی ٹک ٹاک کی سکیورٹی پرسوالیہ نشان لگے ہیں اورٹرمپ حکومت اس پر پابندی لگانے  کے بارے میں غور خوض کررہی ہے ۔اس سے قبل یہ ایپ برازیل،فرانس،جرمنی  میں لانچ ہوچکی ہے ۔
فیس بک نے سب سے پہلے پچھلے نومبر میں برازیل میں ریلس لانچ کی تھی اور اسے پچھلے مہینے فرانس اور جرمنی میں بھی۔ پچھلے ہفتے ہندوستان میں اس کا آغاز ہوا تھا -ہندوستان نے پرائیویسی اور سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹک ٹوک اور 50 سے زیادہ دیگر چینی ایپس پر پابندی عائد کی ہے۔
ممکنہ طور پر امریکہ کی سینیٹ کی ایک کمیٹی آئندہ ہفتے ریپبلکن سینیٹر جوش ہولی کے ایک بل پر ووٹ ڈالے گی جس میں ریبلیکن سینیٹر کو حکومت کے ذریعہ جاری کردہ سوشل میڈیا ایپ ٹِک ٹوک کے استعمال پر پابندی  عائد کریں۔
سینیٹ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور گورنمنٹ افیئرز کمیٹی 22 جولائی کو اپنی سماعت کے موقع پر "گورنمنٹ ڈیوائسز ایکٹ آن نو ٹِک ٹاک"فیصلے لے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS