تلنگانہ میں شدید گرمی کی پیشن گوئی

    0

    حیدرآباد:ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں مئی کے پہلے ہفتہ میں شدید گرمی کی پیشن گوئی کی ہے۔امکان ہے کہ درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس تک جاپہنچے گا۔ریاست میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہے گا۔محکمہ موسمیات کی ڈائرکٹر کے ناگارتنا نے کہا کہ درجہ حرارت امکان ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران 43ڈگری سلسیس تک جاپہنچے گا۔فی الحال تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد،کاماریڈی،راجنا سرسلہ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS