ممبئی: 2,000 روپے کے 14,000 کروڑ روپے کے نوٹوں کو جمع نہیں کرائے جانے کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا نے ان نوٹوں کو جمع کرنے یا تبدیل کرنے کی مدت کو سات دن بڑھا کر 7 اکتوبر 2023 کر دیا ہے۔
ریزرو بینک نے کہا کہ ہفتہ کو 2000 روپے کے بینک نوٹ جمع کرنے یا تبدیل کرنے کی آخری تاریخ تھی، لیکن کل تک 14000 کروڑ روپے کے بینک نوٹ نہ تو جمع کیے گئے اور نہ ہی تبدیل کیے گئے۔ اس کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 مئی 2023 کو جب 2000 روپے کے بینک نوٹ کو گردش سے نکالا گیا
تو اس وقت 3.56 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے بینک نوٹ گردش میں تھے۔ ان نوٹوں کو جمع کرنے یا تبدیل کرنے کی تاریخ آج یعنی 30 ستمبر تک دی گئی تھی۔ 29 ستمبر تک صرف 3.42 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے نوٹ جمع یا تبدیل کیے گئے تھے، جو زیر گردش نوٹوں کا 96 فیصد ہے۔ چار فیصد نوٹ اب بھی گردش میں ہیں۔
مزید پڑھیں:
’’میں کانگریس کے غلاموں سے پوچھتا ہوں کہ تمہاری ماں…‘‘ اکبر الدین اویسی نے کانگریس کو بنایا تنقید کا نشانہ
انہوں نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2023 تک یہ نوٹ جمع کرائیں یا تبدیل کر لیں۔ اس کے بعد ان نوٹوں کو نہ تو تبدیل کیا جائے گا اور نہ ہی جمع کیا جائے گا۔