عدن، یمن: (یو این آئی) جنوبی صوبہ ابیان میں حکومت نواز یمنی فورسز کے دستے کو لے جانے والی ایک ایمبولینس میں دھماکہ ہوا جس میں سوار پانچ طبی کارکن ہلاک ہوگئے۔ ایک سیکورٹی اہلکار نے یہ معلومات ژنہوا کو دی۔ سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “ایمبولینس جو جنوبی فوجیوں کی ایک فوجی میڈیکل ٹیم کو لے کر جارہی تھی،ابیان کے المفید ضلع میں مرکزی سڑک سے گزرتے ہوئے ایک آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) کو دھماکے سے اڑا دیا۔”
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی طرف سے مختلف گلیوں اورعلاقوں میں گھریلو ساختہ بم بڑی مقدارمیں رکھے جاتے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے حکومت نواز فوجی آپریشن کی پیش رفت کو روکا جا سکے۔
ابھی تک کسی گروپ نے فوجی میڈیکل ٹیم پر بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم یمنی فوج اور حکومتی اہلکار اکثر ایسے حملوں کا الزام یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ کو ٹھہراتے ہیں۔
فوجی ایمبولینس کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS