پٹاخہ سازی کے دوران دھماکہ، 14افرادہلاک

0

بھاگلپور(ایس این بی) : بھاگلپور میں پٹاخہ بناتے وقت ہوئے دھماکہ میں14 لوگوںکی موت ہوگئی۔ شہر کے کاجولی چک علاقے میں جمعرات کی رات قریب 11.30 بجے زبردست دھماکہ ہوا۔ اس سے قریب 5کلو میٹر تک کا علاقہ دہل اٹھا۔ وہیں بم پھٹنے سے چار گھر زمیں دوز ہوگئے۔ ان کے ملبے سے لوگوںکو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوپہر 12بجے تک 12لاشیں نکالی جاچکی تھیں۔ وہیں 11لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ان کاعلاج چل رہاہے۔ اس واردات پر وزیراعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور وزیراعلی نتیش کمار سے فون پر بات کی۔پولیس کو ملبے سے5کلو بارود اور بڑی تعداد میں کیلیں ملی ہیں۔ اس وجہ سے پولیس بم دھماکہ کے اینگل سے بھی جانچ کررہی ہے۔ کچھ ہی دنوں قبل آئی بی نے بھی بھاگلپور پولیس کو الرٹ کیا تھا۔ دھماکہ سے قریب 5کلو میٹر کے دائرے میں بسے دس ہزار کنبہ نے پوری رات دہشت میں رات گزاری۔ رات بھر افراتفری کاماحول رہا۔ بھاگلپور ایس ایس پی بابو رام نے کہاکہ یہاں تین لوگ پٹاخہ بنانے کا کام کرتے تھے۔ اسی میں اچانک دھماکہ ہونے سے آس پاس کے چار مکان گرنے اور ملبے میں لوگوںکے دبنے سے موت ہوئی ہیں۔ کچھ لوگوںنے بتایاکہ لیلاوتی دیوی کے مکان میں دھماکہ ہوا۔ ایف ایس ایل کی ٹیم جانچ کررہی ہے۔ زخمیوں کاعلاج بھاگلپور کے مایا گنج اسپتال میں چل رہاہے۔ واردات کی خبر ملتے ہی پولیس افسر موقع واردات پر پہنچ گئے۔ زمیں دوز ہوئے مکانوں کے ملبے کو ہٹانے کا کام چل رہاہے۔ دھماکہ کے دوران موجود پڑوسی نرمل ساہ عرف لڈو نے بتایاکہ پریوار کے سبھی ممبران کھانا کھاکر گھر میں سورہے تھے۔ وہ بھی گھر کے باہر بیٹھے تھے تب ہی تیز دھماکہ ہوا۔دھماکہ ہونے کے بعد گھر میں جیسے ہی لوگ دیکھنے کے لیے اندر گئے ۔ گھر ان کے اوپر ہی گرنا شروع ہوگیا جس کے ملبے میں گھر کے ممبران دب گئے۔ موقعہ واردات پر بہت دھواں ہوجانے سے کچھ دکھائی ہیں دے رہا تھا۔ کسی طرح کچھ لوگوںکو ای رکشہ میں لے جاکر مایا گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واردات کے بعد پورے علاقے میں دہشت ہے۔ دھماکہ سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کسی کی چھت گر گئی ہے۔ کسی کی کھڑکی میں لگے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ مقامی رمیش کمار نے بتایاکہ اتنی زور کی آواز کے ساتھ دھماکہ ہوا کہ پہلے کبھی نہیں سنی گئی تھی۔ دھماکہ کے بعد سڑکوں پر پوری طرح سے بارود کا دھواں بھر گیا۔ بھاگلپور ڈی ایم سبرت کمار نے کہاکہ سبھی افسران جانچ کررہے ہیں۔ واردات کو لے کر بتایاکہ ابھی ریسکیو چل رہاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS