نئی دہلی(یو این آئی): دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو علی پور کے آتشزدگی کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس 10-10 لاکھ روپے اکیش گریشیا اور شدید زخمیوں کو 2-2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ۔
کیجریوال جائے حادثہ پر پہنچے اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس ہولناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی پور علاقے میں واقع اس فیکٹری میں جمعرات کی شام آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے فیکٹری میں رکھا کیمیکل نالیوں میں بہنے لگا۔ جس کی وجہ سے آس پاس کی کئی دکانوں اور مکانوں کو بھی آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 4 جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام متاثرین کے خاندانوں سے ہماری گہری تعزیت ہے۔
Alipur में Paint की Factory में रात को आग लगी, बड़े दुख की बात है। नालियों में, घरों में आग लगी। 11 लोगों की मृत्यु हुई है, 4 लोग घायल बताए जा रहे हैं।
जिस परिवार में मृत्यु हुई है, हम 10-10 लाख रुपए की सहायता राशि दे रहे हैं। किसी की जान की क़ीमत नहीं लगाई जा सकती, अपनी तरफ़ से… pic.twitter.com/rN45o3OMMt
— AAP (@AamAadmiParty) February 16, 2024
وزیراعلی نے کہا “اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دہلی حکومت کی طرف سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کا ایکس گریشیا دیا جائے گا، اس کے علاوہ جو لوگ شدید طور پر جھلس گئے ہیں، انہیں فی کس 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی اور معمولی جھلسنے والے افراد کو 20،000 روپے دیئے جائیں گے۔
کیجریوال نے بتایا کہ اس حادثے میں دو افراد شدید طور پر جھلس گئے ہیں جبکہ دو افراد کو جھلسنے کے معمولی زخم آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس آگ کی وجہ سے جو قریبی دکانوں اور مکانات جل گئے ہیں ان کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا اور پالیسی کے مطابق انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: الیکٹورل بانڈ اسکیم منسوخ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ رہائشی علاقے میں پینٹ فیکٹری کیسے چل رہی تھی اس کی تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ لوگوں نے فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچنے کی شکایت کی ہے۔ اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔