دہلی ہوائی اڈے سے چلنے والی ہر ٹیکسی ہوگی’انفیکشن فری‘

0

نئی دہلی:كووڈ -19 کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہر ٹیکسی کو انفیکشن فری کیا جا رہا ہے۔دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈہ لمیٹڈ (ڈائل) نے بتایا کہ ہوائی اڈے سے چلنے والی ہر ٹیکسی کو اندر اور باہر سے مکمل طور سے انفیکشن  فری کیا جا رہا ہے. ریڈیو ٹیکسی اور ایپ والی کیب شامل ہیں۔ پہلے ٹیکسی کے اندر فیومنگ کرکے اسے دو منٹ کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس سے اس کے اندر موجود کسی بھی قسم  کے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد ٹیکسی کو باہر سے ڈس انفکٹ کیا جاتا ہے۔ ٹیکسی کے دروازے کے ہینڈل اور ایسی ہی دوسری جگہیں جہاں مسافر زیادہ استعمال کررہےہیں انہیں خاص طور پرڈس انفکٹ کیا جاتا ہے۔
ہوائی اڈے کے قریب داخل ہونے کے وقت ہرڈرائیور کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے اور درجہ حرارت زیادہ ہونے پر ہوائی اڈے پر واقع میڈیکل گروپ سے رابطہ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ ریڈیو ٹیکسی اور کیب کے ڈرائیوروں کے لئے ہدایات بھی جاری کی گی ہیں۔ ٹیکسی میں مسافروں کے لئے سینی ٹائزر رکھنا لازمی ہے۔ ٹیکسی کےاندر پمفلیٹ لگا کر مسافروں کو ڈجیٹل ادائیگی  کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں کہا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS