پاکستان جیتا تو بھی ہوگا ورلڈ کپ سے باہر! سری لنکا نے بگاڑ دیا کھیل

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی تصویر تقریباً واضح ہوگئی ہے۔ ہندوستان، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اگلے راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ کے لئے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریس ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف بڑی جیت کے ساتھ اس ریس کو تقریباً جیت لیا ہے۔ پاکستان کے لئے اب بہت کم امیدیں باقی رہ گئی ہیں۔ اس کو ایک ناممکن ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

اب آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لئے سیمی فائنل کا راستہ تقریباً بند ہو گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ پر نظریں جمائے ہوئے بیٹھی تھی۔ بابر اعظم کو امید تھی کہ یا تو بارش میچ خراب کر دے گی یا سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دیدے گی لیکن دونوں میں سے کچھ بھی نہیں ہوا۔ نہ بارش ہوئی اور اس کے برعکس نیوزی لینڈ نے میچ 25 اوورز سے پہلے ہی ختم کر دیا۔

اگر پاکستانی ٹیم آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف جیت بھی جاتی ہے تو بھی وہ ایسی جیت درج نہیں کر سکے گی، جو اس کو سیمی فائنل تک لے جائے۔ نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف یکطرفہ جیت کے بعد اب بابر اعظم کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 287 رنز سے جیت حاصل کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: ساؤتھ کی اداکارہ کا محمد شامی پر آیا دل، دوسری بیوی بننے کو تیار، لیکن۔۔۔

اگر بعد میں بلے بازی آتی ہے تو اسے 2.4 اوورز میں میچ ختم کرنا ہوگا۔ ایسے میں بھلے ہی پاکستان یہاں جیت حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتا ہے تو پھر بھی مساوات کو سلجھانا ناممکن ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS