برسلز (یو این آئی) اسپوٹنک) یورپی یونین (ای یو) نے بدھ کو روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈیر لین نے یورپی پارلیمنٹ میں کہاکہ آج ہم روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔ روس سے یورپ کو تیل کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کی مشق آج سے شروع کریں گے ۔ اس کے تحت روس سے کسی بھی قسم کے تیل کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی، خواہ وہ سمندر سے نکالا جانے والا تیل ہو، پائپ لائن سے ، خام تیل یا ریفائنڈ تیل ہو۔ پابندیاں عائد کرتے ہوئے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روسی درآمدات پر یہ پابندی مرحلہ وار لگائی جائے ۔اس کے علاوہ ہم تین بڑے روسی نشریاتی اداروں پر بھی پابندی لگا رہے ہیں۔ پابندی کے بعد یہ براڈکاسٹر یورپی یونین میں اپنے پروگرام نہ کیبل کے ذریعہ، نہ سیٹلائٹ کے ذریعہ، نہ انٹرنیٹ کے ذریعہ اور نہ ہی اسمارٹ فون ایپس کے ذریعے نشر کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے چھٹے مرحلے کی مدد سے ہم روس کے اسبربینک اور دو دیگر بڑے بینکوں کو سوئفٹ سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک کمیٹی ہے جو پوری دنیا کے بینکوں کے درمیان لین دین کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ایسا کرنے سے مالیاتی شعبہ کے لئے اہم بینکوں کو متاثر کرکے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی اہلیت کو متاثر کریں گے ۔
ایسا کرنے سے روس کا مالیاتی شعبہ عالمی نظام سے مکمل طور پر الگ تھلگ ہو جائے گا۔
یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں عائد کیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS