برسلز: (یو این آئی/ اسپوتنک) یورپی یونین نے یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے خلاف روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا سیاسی فیصلہ کیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ مشیل نے یورپی یونین کے ایک خصوصی سربراہی اجلاس کے بعد کہا ’’ہم نے روسی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا سیاسی فیصلہ کیا ہے، جو ان کے لیے دردناک ثابت ہوگا‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے یوکرین کے لوگوں کے لیے مالیاتی اور انسانی امداد حاصل کرنے بھی بات چیت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS