عدیس ابابا : مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے مغربی صوبہ بینشانگول گوموز میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں 90 سے زائد افراد کی موت ہوگئی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے بدھ کے روز بیکوزی کیبلے،بولین وریڈا اور میٹیکل علاقوں میں اس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنےگھروں میں سو رہے تھے۔
نیشنل عدیس اسٹینڈرڈ نیوز میگزین نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ"لوگوں کا قتل کیا گیا اور ان کے گھروں کو لوٹا گیا۔ ایک دیگر شاہدین نے بتایا کہ علاقے کے باشندوں نے پولیس کو حملے کی اطلاع دی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایتھوپیا کے مغربی علاقے میں متعدد قبائلی گروہ آباد ہیں۔ یہاں حملہ آور امہارا برادری کے لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔
ایتھوپیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایتھوپیا: بندوق برداروں کے حملے میں 90 سے زائد افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS