نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی فوجیوں کے ساتھ پْرتشدد تصادم کے دوران فوج کے جوانوں کی غیر معمولی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج فوج نے پوری دنیا کو ہندوستان کی طاقت کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی طن عزیز کو ملک کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشرقی لداخ کے وادی گلوان علاقے میں، پچھلے 15 جون کو، چینی فوج کے ساتھ جھڑپ کے بعد، فوج کی حوصلہ افزائی کے لئے آج صبح لدخ پہنچنے والے مسٹر مودی نے نیمو میں فوج، انڈو تبت سرحدی پولیس اور فضائیہ کے بہادر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اپنی بہادری سے ہندوستان کی طاقت پوری دنیا تک پہنچا دی ہے۔ قومی شاعر رامدھاری سنگھ دنکر کی ایک نظم کی چند سطروں کا حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا،”میں آج آپ کو اپنی آوازسے آپ کو ’جے‘ اور سلام کرتا ہوں“۔ انہوں نے وادی گلوان میں ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کو عروج قرار دیتے ہوئے کہا،”فوج کے جوانوں کی طاقت سے زمین سلام کر رہی ہے۔ ملک کے باشندوں کاسر عزت اور احترام کے ساتھ آپ کو سلام کرتے ہیں اور انہیں آپ پر فخر ہے۔ ”انہوں نے گلوان میں شہید ہونے والے فوجیوں کو دلی خراج عقیدت بھی پیش کیا۔