نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم ناراوانے نے آج صبح کہا کہ ، چین کے ساتھ ہماری سرحد پر حالات قابو میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے سینئر فوجی کمانڈروں کے مابین ہونے والی مستقل مزاکرات کے ذریعے یہ امید کی جارہی ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین تمام اختلافات ختم ہوںگے اور امن قائم ہوگا۔
انہوں نے کہا "میں ہر ایک کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ چین کے ساتھ ہماری سرحد پر صورتحال قابو میں ہے۔ بات چیت ابھی جاری ہے جس کا آغاز کور کمانڈر کی سطح سے ہوا ہے اور اس کے بعد کمانڈروں کے مابین مقامی سطح پر میٹنگ کی گئیں۔ ہم پرامید ہیں کہ ہمارے ساتھ جاری بات چیت کے ذریعے ، (ہندوستان اور چین) کے درمیان موجود اختلافات ختم ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز دونوں فریقوں نے اس موقف کو حل کرنے کے لئے میجر جنرل سطح پر مزید بات چیت کی۔ مئی کے اوائل میں لداخ کے پینگونگ جھیل کے علاقے میں چینی ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ تصادم اور دراندازی کی اطلاعات کے بعد یہ مذاکرات کا پانچواں دور تھا۔
اس ہفتے کے شروع میں سرکاری ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ مشرقی لداخ کے کچھ حصوں میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے باہمی بات چیت شروع کردی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی فوج کی کچھ تعداد تین کلومیٹر پیچھے ہٹائی جا چکی ہے اور ہندوستان نے اپنی فوج کو بھی کچھ پیچھے ہٹا لیا۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر امن قائم رکھنے اور مذاکرات کے ذریعے اس موقف کو حل کرنے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ہند چین سرحد پر صورتحال پوری طرح قابو میں: فوج کے سربراہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS